تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جدید فیچرز سے آراستہ آنر 60 سیریز کب متعارف کرائی جارہی ہے؟

معروف موبائل کمپنی ہواوے سے راہیں جدا کرنے والے برانڈ آنر نے گذشتہ سال جون میں 50 سیریز کے 3 فونز متعارف کرائے تھے جنہیں اکتوبر میں پیش کیا گیا تھا۔

یہ آنر کے طویل عرصے بعد عالمی سطح پر گوگل موبائل سروس سپورٹ سے لیس اولین فونز تھے۔

اب کمپنی اپ ڈیٹ ماڈلز آنر 60 سیریز کی شکل میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آنر 60 سیریز کو یکم دسمبر کو پیش کیا جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس سیریز کا ایک ویڈیو ٹیزر بھی جاری کیا گیا جس میں فونز کے ڈیزائن کی جھلک پیش کی گئی ہے، جس میں ڈیزائن کافی منفرد محسوس نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پندرہ منٹ میں 100 فیصد چارج ہونے والا ’سستا ترین‘ موبائل

رپورٹس کے مطابق آنر 60 سیریز 3 فونز پر مشتمل ہوگی جن میں آنر 60، 60 پرو اور 60 ایس ای ماڈلز شامل ہوں گے، آنر 60 پرو میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 100 واٹ یا ا س سے بھی زیادہ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔

اس کے مقابلے میں آنر 60 میں بیٹری کے ساتھ 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی جبکہ ایس ای ماڈل میں 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

ٹیزر میں کاسمک تھیم کو مدنظر رکھا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فون کے کیمرے میں آسٹروفوٹوگرافی موڈ دیئے جانے کا امکان ہے، فون کے بیک پر 50 سیریز کی طرح کا ٹو سرکل کیمرا سیٹ اپ برقرار رکھا گیا ہے۔

حیران کن طور پر کمپنی نے ان نئے فونز کی تفصیلات کو چھپانے میں کامیابی حاصل کی ہے، تو اس کے مزید فیچرز شاید آنے والے دنوں میں لیک ہوں یا پھر یکم دسمبر کو متعارف ہونے پر ہی معلوم ہوسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -