بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

منڈی بہاؤالدین میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل، ملزم فرار

اشتہار

حیرت انگیز

منڈی بہاﺅ الدین: وسطی پنجاب کے شہر منڈی بہاؤ الدین میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، واردات کے بعد قاتل فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤ الدین میں غیرت کے نام پر والد نے اپنی بیٹی سمیت ایک لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جس کے بعد وہ فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ آہدی شریف میں پیش آیا جہاں لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کو لڑکے کے ساتھ دیکھا اور غصے میں آ کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات غیرت کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، قتل ہونے والوں میں 19 سالہ لڑکا الماس جب کہ 17 سالہ لڑکی توشیبا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی: خاتون اور دیور غیرت کے نام پر قتل

واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس نے کہا کہ والد نے اپنی بیٹی کو لڑکے کے ساتھ دیکھا اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے تاہم ملزم فائرنگ کے فوری بعد فرار ہو گیا۔

دونوں لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جب کہ مقامی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  غیرت کے نام پر قتل رمشا کا قاتل ذوالفقار وسان گرفتار

خیال رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں غیرت کے نام پر آج بھی قتل کا سلسلہ جاری ہے، 29 مارچ کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بھی ایک خاتون اور اس کے دیور کو قتل کر دیا گیا تھا۔

6 فروری کو صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور میں رمشا نامی لڑکی کو کاری قرار دے کر قتل کر دیا گیا تھا، رمشا کے قتل کی خبریں سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئیں جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیا اور مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں