جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

والد کا عالمی دن، امجد صابری کی بیٹی بھی خاموش نہ رہ سکیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معروف قوّال امجد صابری شہید کی صاحبزادی حورین صابری نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دنیا بھر میں آج باپ سے محبت کا عالمی دن ’فادرز ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس دن کی مناسبت سے معروف شخصیات نے اپنے والد کو بھی منفرد انداز سے خراج تحسین پیش کیا اور بیشتر نے والد کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔

حورین صابری نے اپنے مرحول والد کے ساتھ بنائی گئی یادگار تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر  شیئر کیں۔

ان تصاویر میں حورین بہت چھٹی ہیں، ایک میں وہ والد کی گود میں جبکہ دوسری میں برابر میں بیٹھی ہیں۔

حورین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کو اپنی دنیا قرار دیا۔

واضح رہے کہ حورین صابری سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کر متحرک رہتی ہیں، اُن کی بعض پوسٹیں بہت زیادہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں