ٹوکیو: جاپان کی ادویہ ساز کمپنیوں نے امید دلائی ہے کہ کروناوائرس کی ویکسینز تیار ہیں لیکن اس کی دستیابی کے لیے تقریباً دو سال مزید لگیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مختلف ادویہ ساز کمپنیاں کرونا ویکسین کی تیاری میں جٹے ہوئی ہیں، کمپنیوں نے عندیہ دیا ہے کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی کرونا وائرس ویکسنز کی سنہ 2022 کے لگ بھگ دستیابی متوقع ہے، ویکسینز سے متعلق مختلف تجربات کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایک سمپوزیم کا انعقاد ہوا جس میں 5 ادویہ ساز کمپنیوں کے عہدیداران کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ویکسین دو ہزار بائیس تک عام مریضوں کے لیے دستیاب ہوگی۔
روسی کورونا ویکسین کے اثرات : ماہر صحت کا بڑا انکشاف
کمپنیوں نے کروناویکسین سے متعلق ہونے والے تجربات اور اس کی خصوصیات سے بھی آگاہ کیا۔
ایک کمپنی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ویکسین کی مریضوں پر آزمائش شروع کردی ہے، البتہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2020 سے پہلے ممکن نہیں ہے۔
سمپوزیم میں شریک دوسری کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کو ویکسین جلد سے جلد تیار کرنے کی توقع ہے اور اس کا ہدف 2022 ہے، ویکسین کے جائزے کا مرحلہ بدستور جاری ہے۔
جاپان میں دواؤں کی جانچ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کی دستیابی سے پہلے بھرپور انداز میں جائزہ لیا جائے گا، ہم کسی بھی قسم کی دواؤں کی تیاری کی بعد اس کے نتائج عالمی اداروں سے شیئر بھی کرتے ہیں۔