اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے باہر خوفناک واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیپٹل ہل عمارت کے باہر ایک شخص نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی ‏چڑھا دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعہ کی شام کیپٹل ہل عمارت کے باہر پیش آیا جہاں ‏چیک پوائنٹ کے قریب کارسوار نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مار دی۔

کارسوار نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ ‏فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکاروں اور ڈرائیور کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ‏بتائی جاتی ہے جب کہ ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے اور پولیس نے اسے حراست میں لے ‏رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں