تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اوکاڑہ: سنگ دل شخص کے ہاتھوں ماں ،بیوی سمیت 4 خواتین قتل

اوکاڑہ: صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر سنگ دل شخص نے چار خواتین کو بے دردی سے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات شاہ کوٹ کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع بسم اللہ کالونی میں پیش آئی، جہاں شکیل نامی سنگ دل ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیز دھار آلے سے چار خواتین کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سفاک ملزم کے ہاتھوں قتل ہونے والی خواتین میں ملزم شکیل کی والدہ، بیوی، ہمشیرہ اور بھابھی شامل ہیں، واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تھانہ سٹی پولیس کے مطابق ملزم شکیل نجی فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، ملزم کی تلاش کے لئے فوری طور پر ٹمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جبکہ قتل کی گئیں خواتین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک ہی گھر کی چار خواتین کے اندوہناک قتل کے بعد گھر میں صف ماتم بچھ گئی، اور چھوٹے چھوٹے بچے گھر پر گزرنے والی قیامت پر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جبکہ قتل کی واردات کے بعد علاقے میں خوف کا سماں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  شاہ کوٹ کے علاقے میں چار خواتین کےقتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ نے فوری طور پر ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کو قانون کی گرفت میں لایاجائے، افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم کسی رعایت کےمستحق نہیں۔

ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد نے شاہ کوٹ میں چار خواتین کے اندوہناک قتل کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور سنگ دل ملزم کے خلاف فوری طور پر قتل سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ ملزم کا آزاد گھومنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے بھی شاہ کوٹ میں چار خواتین کےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ ریجن سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو جلد ازجلد گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -