پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سرکٹے سانپ کا انسان پر حملہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں سر کٹے سانپ کی انسان پر حملے کی کوشش نے دل دہلا دیے، ویڈیو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

یہ واقعہ آسٹریلیا کے ایک ویران بیچ پر پیش آیا جہاں ایک شخص اپنے پالتو کتے کے ہمراہ چہل قدمی کر رہا تھا کہ راستے میں سر کٹا سانپ دیکھ کر رک گیا۔

اس شخص کے ہوش اس وقت اڑ گئے جب اس نے بغیر سر کے سانپ کو مردہ سمجھ کر ٹینس ریکٹ سے ہلایا تو وہ رینگنے لگا۔

https://www.youtube.com/watch?v=nKG2qGeVi3s

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ اندازہ لگا کر اپنے دفاع میں سر اٹھا کر حملے کی کوشش کرتا ہے اور جب بھی ریکٹ سے اسے ہلایا جاتا ہے تو وہ خود کو بچانے کے لیے اندازے سے حملے کی کوشش کرتا ہے۔

سانپ کے بہتے خون سے بعض سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ کسی جانور نے سرکاٹنے کے بعد اسے پھینک دیا ہے اور یہ سانپ بغیر سر کے دیگر جانوروں کی نسبت کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں