بیونس آئرس: جنوبی امریکی ملک ارجن ٹینا میں پرخطر کھیل کے دوران نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق ’’روڈیو‘‘ نامی کھیل سے متعلق ہونے والی چیمپئن شپ میں باصلاحیت کھلاڑی موت کے منہ میں چلا گیا۔ روڈیو رائڈس کا مقابلہ جنوبی امریکی ممالک سمیت یورپ بھی بہت مشہور ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کھیل کے دوران خاص نسل کے گھوڑے کی پشت پر 15 سیکنڈ یا اس سے زائد تک ٹھہرنا پڑتا ہے۔ جبکہ مقررہ وقت سے قبل گرنے والے کھلاڑی کے مقدر میں شکست ہوگی۔
ایسا ہی کچھ ہوا ارجن ٹینا میں جہاں نوبرٹو نامی روڈیو رائڈر گھوڑے تلے کچلا گیا۔
کھلاڑی نے بھرپور انداز میں گھوڑے کی پشت پر جمے رہنے اور زیادہ سے زیادہ وقت تک ٹھہر کر حریف کو ٹکر دینے کے چکر میں زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔ جانور کے مسلسل اچھل کود کے باعث نوبرٹو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گھوڑے کے پاؤں تلے آکر ہلاک ہوگئے۔
اس واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ اس ہولناک ٹریڈجی کے باعث ان کے جسموں کی کئی ہڈیاں ٹوٹیں۔ ایک میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دل نے خون کی روانی شریانوں تک روک دی تھی جس کے باعث موت واقع ہوئی۔