جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

کراچی : ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان کا امریکی خاتون کو کمرہ دینے سے صاف انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے امریکی خاتون کو کمرہ دینے سے صاف انکار کردیا، خاتون نے الزام لگایا کہ میری ہیرے کی انگوٹھی گیسٹ ہاؤس میں رہ گئی تھی تاہم عملے نے تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان کی محبت میں پاکستان آئی خاتون آج رکشے میں اِدھر سے اُدھر گھومتی رہی اور ایک گیسٹ ہاؤس پہنچیں، گیسٹ ہاؤس کا عملہ امریکی خاتون کو دیکھ کر سخت پریشان ہوگیا۔

امریکی خاتون نے کہا کہ میری ہیرےکی انگوٹھی گیسٹ ہاؤس میں رہ گئی تھی، تاہم عملے کے مطابق امریکی خاتون کی کوئی انگوٹھی نہیں رہ گئی تھی۔

وٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے معاملے کی سنگینی کی وجہ سے امریکی خاتون کو ٹھہرانے سے معذرت کرلی ، جس کے بعد خاتون کو ایک بار پھر ایمبولنس میں چھیپا ہیڈ آفس لے جایا گیا۔

ایس ایچ او ٹیپو سلطان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے خاتون کو واپس چھیپا ہیڈ آفس بھیجا جا رہا ہے۔

یاد رہے ٹیپوسلطان پولیس نے محبت کی شادی کیلئے کراچی آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو کو چھیپا ہیڈ آفس منتقل کیا گیا تھا

ترجمان چھیپا ویلیفئر کا کہنا تھا خاتون کو علیحدہ کمرہ فراہم کیا گیا ہے، خاتون ذہنی دباؤمیں ہے،اس لیے کسی سے بات نہیں کررہی۔

مزید پڑھیں‌: امریکی خاتون کی محبت کی کہانی میں نیا موڑ ، چھیپا ہیڈ آفس منتقل

بعد ازاں رمضان چھیپا نے تصدیق کی تھی کہ ٹیپوسلطان تھانے کی معرفت سے امریکی خاتون ہمارے پاس آئیں، خاتون چند دنوں سے کراچی کی سڑکوں پر دربدر پھر رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں خاتون پاکستان سےعزت کے ساتھ رخصت ہو، پریشانی کی وجہ سے امریکی خاتون کی ذہنی کیفیت پراثرپڑا ہے۔

گذشتہ روز کراچی میں موجود اخاتون پورا دن فلیٹ کی بیسمنٹ میں رہنے کے بعد اچانک آن لائن ٹیکسی میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی تھی، پولیس کا کہنا تھا نہیں معلوم خاتون کہاں گئی۔

خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ آن لائن شادی کی تھی، مجھے پیسے نہیں چاہیے میرے پاس پیسے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter