اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ہوٹل میں چوری کی غرض سے آیا چور 20 روپے رکھ کر فرار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں چوری کا ایک ایسا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے مہیشورم میں 18 جولائی کو ایک پوٹل کے اندر چور داخل ہوا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب منظرِ عام پر آئی ہے۔

فوٹیج میں نقاب پوش چور کو ہوٹل کے اندر نقدی کی تلاش میں اِدھر سے اُدھر گھومتے ہوئے دکھا جا سکتا ہے۔ کافی دیر تک تلاشی کے بعد فریج کھول کر پانی کی بوتل نکالی اور تھکا ہارا بیٹھ گیا۔

- Advertisement -

چور نے سی سی ٹی وی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسے ہوٹل میں کوئی چیز نہیں ملی۔ اس نے پانی کی بوتل کے 20 روپے کاؤنٹر پر رکھے اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

اس سے قبل ریاست تمل ناڈو میں ایسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں چور گھر کا صفایا کرنے کے بعد معافی نامہ چھوڑ گیا تھا۔

ضلع ٹیوٹی کون میں 79 سالہ شخص سیلون کے گھر پر چوری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ 17 جون کو سیلون بیوی اور بچوں کے ہمراہ بیٹے سے ملاقات کیلیے چینائی روانہ ہوئے تھے۔

چند دنوں بعد جب وہ واپس لوٹے تو گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ انہوں نے گھر کے مالک اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد معاملے کی جانچ پڑتال کی گئی۔

گھر سے نقدی اور سونے چاندی کے زیورات غائب تھے تاہم پولیس کو تلاشی کے دوران ایک خط ملا جو چور چھوڑ گیا تھا۔

خط میں ملزم نے گھر والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے معاف کر دیں، میں ایک ماہ میں چوری کی گئیں ساری چیزیں واپس لوٹا دوں گا۔

ملزم نے مزید لکھا تھا کہ میرے گھر میں کوئی بیمار ہے جس کی وجہ سے چوری کرنا پڑ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں