اسلام آباد: ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ریفرنس کا ڈرافٹ عمران خان کو موصول ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعوان کی ہدایت پر ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم کو ارسال کی تھی، جو موصول ہو گئی۔
ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرنے سے قبل اس کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، کابینہ ڈویژن ریفرنس کی منظوری کے لیے سرکولیشن سمری وزرا کو ارسال کرے گا۔
ریفرنس کا مسودہ منظوری کے لیے آج یا کل صبح وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا، اور کل ہی صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جائے گا۔
ریفرنس میں منحرف ارکان کے پارٹی مخالفت میں ووٹ ڈالنے پر رائے لی جائے گی، سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی کہ کیا ارکان پر آرٹیکل 63 اور 62 لاگو ہو سکتا ہے؟
سپریم کورٹ سے پوچھا جائے گا کیا ہارس ٹریڈنگ پر ارکان تا حیات نا اہل ہو سکتے ہیں؟