تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں، جھجھٹوں سے جان چھڑائیں

خواتین کو امور خانہ داری کے دوران متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو انہیں مشورہ ہے کہ ہماری تحریر پڑھیں اور اپنی مشکلات کو آسان بنائیں۔

فرش کو چمکانا

خواتین کے لئے ہمیشہ چیلنج رہا کہ فرش کے دھبے کیسے صاف کئے جائیں؟ تو اس کے لئے آسان ٹپس یہ ہے کہ کپڑے دھونے والا سوڈا، صابن کے ٹکڑے اور نمک ملا کر خوب رگڑیں، فرش کی سطح بالکل صاف اور چمکدار ہوجائے گی۔

شیشے کے برتن کو ٹوٹنے سے بچانا

مہمانوں کے آمد کے موقع پر گھروں میں شیشوں کے برتنوں کا خاص استعمال کیا جاتا ہے، خواتین کو یہ دھچکا لگا رہتا ہے کہ کہیں یہ ٹوٹ نہ جائیں تو اس کے لئے بہترین ٹوٹکا ہے کہ شیشے کے برتن میں گرم اشیا ڈالنے سے قبل اس میں پیپر نپکن لگالیں اس طرح گرمی سے شیشے کے برتن کریک ہونے سے محفوظ رہیں گے۔

اس کے علاوہ شیشے کے برتن میں کوئی بھی گرم ڈالنے سے پہلے اس میں اسٹیل کا چمچ اس میں ڈال دیں۔ برتن ٹوٹنے سے محفوظ رہے گا۔

شیشے کے ٹکڑوں سے بچاؤ

برتن ہونگے تو ٹوٹیں گے بھی، اگر کوئی شیشے کا گلاس ٹوٹ جائے اور اس کے ٹکڑے زمین پر بکھر جائیں تو آٹے کا ایک گولہ بنائیں اور اس کو زمین پر گھمائیے سب ٹکڑے اس میں چپک جائیں گے اور شیشے کے ٹکڑے پیروں میں نہیں چبھیں گے۔

کیڑے اور مکھیاں مچھر بھگانے کا آزمودہ طریقہ

فرش دھونے سے پہلے پانی میں نمک ملا لیں کیڑے اور مکھیاں نہیں آئیں گی، نارنگی یا سنگترے کے چھلکے خشک کرکے جلائیں اور دھواں گھر میں پھیلائیں کمرے مہک اٹھیں گے اور مچھر بھاگ جائیں گے۔

کپڑوں پر تیل اور چکنائی کا داغ

آپ کا سوٹ کاٹن کا ہو یا ریشمی اگر تیل کا دھبہ لگ جائے تو دھبے پر کوئی بھی ٹیلکم پاؤڈر اچھی طرح چھڑک دیں اور کپڑے پر استری پھیریں، پاؤڈر تیل کے داغ کو جذب کر لے گا اور سوٹ دھونے پرصاف ہو جائے گا، گرم پانی سے دھوئیں تو زیادہ اچھا ہے۔

جتنی ممکن ہو سکے کپڑے سے صاف کرلیں۔ اس کے بعد اپنی انگلیوں سے واشنگ محلول اس جگہ پر مل کر اسفنچ میں گرم پانی جذب کرکے اس سے صاف کرلیں۔ اگر کپڑا دھل سکتا ہے تو اسے گرم پانی سے دھو لیں۔

پسینے کے دھبے

اپنی جیولری کو چمکدار اور روشن بنانے کیلئے انہیں ابلے ہوئے آملہ اور ریٹھا کے پاؤڈر میں ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں، اس کے بعد کسی پرانے ٹوتھ برش سے انہیں رواں پانی میں دھو لیں۔

پھولوں کی تازگی

پھول نہ صرف خوبصورتی کی علامت ہوتے ہیں بلکہ طبیعت میں تازگی بھی پیدا کرتے ہیں انہیں زیادہ دیر تک تروتازہ رکھنے کے لیے گلدان میں ڈالے گئے پانی میں صابن یا اس کا ٹکڑا ڈال دیں۔ اس کے علاوہ پانی میں نمک ڈالنے سے بھی پھول دیر تک تازہ رہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -