صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھر خواتین کے نام سے رجسٹر ہوں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین کی حوصلہ افزائی ہمارے پلیٹ فارم سے برقرار ہے مثبت سوچ کیساتھ نوجوان نسل کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے پیپلز پارٹی ثابت قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پہلی مرتبہ ویمنز والی چیمپین شپ ہورہی ہے خوشی کی بات ہے بڑی تعداد میں کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے سندھ حکومت کی جانب سے پورا تعاون حاصل رہے گا کبھی بھی کوئی مشکل درپیش رہی سندھ حکومت ساتھ ہوگی ہماری ترجیحات میں خواتین کے حقوق سرفہرست رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلی ویمنز والی بال چیمپئن شپ 16 دسمبر سےکراچی میں شروع ہو گی جس میں پاکستان کے 10سے زائد شہروں سے60ٹیموں اور 600 کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ایونٹ کے تمام میچز پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی ڈیوژن میں ہوں گے۔