تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انشورنش پالیسی کی خاطر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

واشنگٹن : امریکی شہری نے دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی انشورنش پالیسی کی خاطر اپنی اہلیہ کو گولی مار کر قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن میں ایک شہری پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے کچھ روز قبل اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتارا جس کی اڑھائی لاکھ ڈالر کی انشورنش پالیسی تھی۔

کرسٹوپھر کولنز نامی 41 سالہ امریکی نے بڑی ہی چالاکی نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور واردات کو چوری کے دوران پیش آیا حادثہ ثابت کرنے کےلیے بہترین ڈرامہ رچایا اس کے باوجو پولیس نے ملزم کو دھر لیا۔

ملزم نے اپنی اہلیہ کو سر میں گولی مارنے کے بعد پانچ منٹ کےلیے جم چلا گیا تاکہ پولیس کو بتاسکے کہ قتل کے وقت وہ جم میں تھا اور جم سے واپس آیا تو اپنی بیوی کو مردہ حالت میں پایا۔

کرسٹوپھر نے پولیس اطمینان کی حالت میں فون کرکے واردات سے متعلق آگاہ کیا ، پولیس نے شوہر کی اطلاع پر جائے واردات پر پہنچی اور تفتیش شروع کی معلوم ہوا کہ گھر میں کوئی داخل ہوا اور نا گھر کی کھڑکی دروازہ توڑ کر باہر گیا جب کہ گھر کے پچھلے حصّے میں چار پالتو کتے بھی موجود ہیں۔

علاقے اور گھر کے باہر سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی کسی مشکوک شخص بھی آتے جاتے نظر نہیں آرہا جب کہ پڑوسیوں نے واقعے کی صبح میاں بیوی میں ہونے والے جھگڑے کی آوازیں سنی تھی۔

کرسٹوپھر نے پولیس دئیے گئے بیان میں بتایا کہ اس کی اور اہلیہ کی کوئی انشورنش پالیسی نہیں تھی جب کہ گھر کی تلاشی کے دوران دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی انشورنش پالیسی کاغذات برآمد ہوئے جو 16 نومبر کو لی گئی تھی۔

پولیس نے تمام معلوم جمع کرنے کے بعد شوہر کو قتل کرکے الزام میں گرفتار کرلیا جسے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -