اشتہار

یمنی حوثی قیدیوں کا تبادلہ، 15سعودی بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

یمن تنازعے کے دونوں فریقوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے تعاون سے ہونے والے مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔

یمنی حکومتی وفد کے سربراہ نے پیر کو کہا کہ تقریباً 880 قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

یمن کے ایران سے منسلک حوثی گروپ نے کہا ہے کہ وہ 181 قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں 15 سعودی اور تین سوڈانی شامل ہیں۔

- Advertisement -

حوثیوں قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ اور گروپ کے چیف مذاکرات کار محمد عبدالسلام کا کہنا ہے کہ اپنے 706 قیدیوں کے بدلے میں وہ سعودی و دیگر قیدیوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ اور آئی سی آر سی نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سعودی عرب نے بھی حوثی حکام کے بیانات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں