بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

امریکا نے حوثیوں کو ’دہشتگرد‘ گروپ نامزد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے یمن کے حوثیوں کو ایک ’’ دہشت گرد ‘‘ گروپ کے طور پر نامزد کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بحیرہِ احمر میں شپنگ پر حوثی حملوں کا جواب ہے۔

سلیوان نے ایک بیان میں کہا آج  ان کی مسلسل دھمکیوں اور حملوں کے جواب میں  امریکا نے انہیں دہشتگرد نامزد کر رہا ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ یہ نامزدگی 30 یوم کے اندر نافذالعمل ہوتی اس کا جائزہ لیا جاسکتا ہے اگر حوثیوں نے بحیر احمر اور خلیج عدن میں حملے بند کردیئے۔

حوثیوں کا کہن اہے کہ دہشتگرد کہنے کے باوجود وہ جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔ حوثی کے ترجمان محمد عبد السلام کا کہنا ہے کہ یہ گروپ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب سے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو نہیں روکے گا۔

عبد السلام نے الجزیرہ کو بتایا کہ باغی گروپ "فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی حیثیت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس حوثیوں کے خلاف اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران اس گروپ کو اسلحہ فراہم کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں