جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

امریکی فوج اب نتائج بھگتے گی، حوثیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

یمن میں حوثی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے کہا ہے کہ امریکی افواج ہماری کشتیوں کو نشانہ بنانے کے نتائج بھگتیں گی۔

بحیرہ احمر میں امریکی فوج کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکی افواج نے تین کشتیوں پر حملہ کیا اور ہمارے 10 فوجی مارے گئے بحیرہ احمر میں ہماری افواج کی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے نتائج امریکیوں کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ایک فوجی آپریشن کرتے ہوئے بحری جہاز کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جا رہا تھا، اسرائیلی بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے بحیرہ احمر میں امریکی افواج کی نقل و حرکت ہمیں غزہ میں اپنے لوگوں کی حمایت سے نہیں روکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خطرناک امریکی رویے میں ملوث نہ ہوں کیونکہ اس کے منفی اثرات ہر کسی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں