بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی افواج کا بروقت ایکشن، حوثی باغیوں کا حملہ بری طرح سے ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی فضائیہ نے خوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو بلیسٹک میزائل ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اتوار کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ حوثی باغیوں نے ہفتے کی شب گیارہ بج کر 23 منٹ پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے میزائل ریاض اور جازان کی شہری آبادی کی طرف داغے تھے مگر سعودی فضائیہ نے انہیں کسی ہدف پر گرنے سے پہلے ناکارہ بنادیا۔

ترکی المالکی نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے سعودی عرب اور اُس کے شہریوں کو خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا، یہ حملہ بین الاقوامی یکجہتی پر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حوثی باغیوں کا ایک بار پھر سعودی عرب پر میزائل حملہ

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب:‌ حوثی باغیوں‌ کا ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، 26 زخمی

انہوں نےالزام عائد کیا کہ حوثی باغیوں نے ایک ملک کی پشت پناہی کے ساتھ حملہ کیا جس کے بعد کڑے وقت میں بھی اُس ملک کے مذموم عزائم کھل کر عیاں ہوگئے۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ایک بیلسٹک میزائل کو ریاض کے شہری علاقوں کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا ہے، میزائل کا ملبہ گرنے سے دو شہری معمولی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ریاض کے شمالی علاقے کے مکینوں نے ہفتے کی شب تین روز دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں