جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سعودی خاتون کے ساتھ 25 لاکھ ریال کا دھوکہ کیسے ہوا؟ چونکا دینے والی حقیقت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں خاتون کے ساتھ چال بازی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا شوہر نکلا، گھر خریدنے کے بہانے شہری 25 لاکھ ریال ہڑپ کرگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاروباری خاتون اس دھوکہ دہی پر اپنے شوہر سے طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔ بیوی نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے مجھ سے بنگلہ خریدنے کے لیے رقم مانگی جس پر میں نے دے دی، لیکن بعد میں اس نے گھر نہیں لیا بلکہ پیسے ہی کھا گیا۔

بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف طلاق لینے کا دعویٰ عدالت میں دائر کردیا۔

موبائل پر کسی خاتون سے بات کیوں کی؟ بیوی نے شوہر کے ہوش ٹھکانے لگا دیے

سعودی خاتون نے کہا کہ شوہر کے کہنے پر پیسے دیے تاکہ وہ بنگلہ خرید کر میرے نام کردے لیکن ایسا کچھ نہ ہوا بلکہ میرے پیسے ہی ڈوب گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے ہاتھوں سے چیک کاٹ کر دیا تھا اس لیے قانون طور پر رقم واپس نہیں لے سکتی لیکن میں طلاق لینے کا حق رکھتی ہوں، میرا اس شخص کے ساتھ زندگی گزارنا اب ممکن نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں