اشتہار

یو اے ای، صرف 120 دن میں 29 کلو وزن کم، کیسے ممکن ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: مٹاپا یا اضافی وزن کا شکار افراد مشکلات اور کئی پریشانی کا سامنا کرتے ہیں، چند لوگ اس سے نجات پانے کے لیے سر توڑ کوشش بھی کرتے ہیں مگر انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملتی۔

گلف نیوز پر ایسے پاکستانی نوجوان کی کہانی شائع ہوئی جس نے صرف چار ماہ میں 29 کلو وزن کم کیا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان کا نام احمد علی اور تعلق پاکستان سے ہے، احمد علی کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ حیران کن تھا کہ وزن کم ہونے کے بعد اہلیہ مجھے پہچان نہ سکی۔

- Advertisement -

احمد علی کاکہنا تھا کہ اس سے قبل چار مرتبہ وزن کم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

احمد علی کے مطابق وزن کم کرنے کے لیے میں نے اٹھک بیٹھک کرنا، ورزش کرتا رہا اور چار مہینے تک اپنے پروگرام پر عمل کرتا رہا اور نتیجہ 29 کلو وزن کم ہونے کی صورت میں ملا۔

پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے رول ماڈل بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں: صرف 150 دن میں 19 کلو وزن کم، کیسے ممکن ہوا؟ پاکستانی نوجوان نے بتا دیا

احمد علی کا کہنا تھا کہ چار ماہ قبل ایک آفس پارٹی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے کھڑا ہوا تھا، جب تصاویر شیئر کی گئیں تو میں دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ملازمت سے قبل ان کا وزن 75 سے 80 کلو گرام تھا اور صحت مند طبیعت برقرار تھی بعدازاں ان کے وزن میں 103 کلو تک اضافہ ہوگیا۔

احمد علی کے مطابق دوستوں اور روم میٹ نے جم جانے پرمجبور کیا اور میں نے ورزش شروع کی تھی اس کے فوائد میرے لیے ناقابل یقین تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزن کا بڑھنا یہ کاہلی اور سستی آفس کی زندگی اور کھانے کی خراب عادات کا ایک مجموعہ تھا، چار سال پہلے اپنی کار خریدنے کے بعد میں نے کوئی سرگرمی نہیں کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں