اشتہار

خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست پنجاب میں پولیس خالصتان تحریک کے حامی اور سربراہ ’وارث پنجاب دے‘ امرت پال سنگھ کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت امرت پال سنگھ کو پچھلے 4 دونوں سے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن وہ ہزاروں پولیس اہلکاروں کو چکمہ دینے میں کامیاب رہے۔

اب 30 سالہ امرت پال سنگھ کی بھیس بدل کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں وہ موٹر سائیکل سوارو کے ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

پنجاب پولیس نے فوٹیج جاری کرتے ہوئے سربراہ ’وارث پنجاب دے‘ کے ممکنہ بھیس سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: خالصتان ریفرنڈم پر بھارت کی گھبراہٹ، سائبر حملے کرنے لگا

اس سے قبل ایک فوٹیج میں وہ ہفتہ کی صبح تقریباً 11 بج کر 27 منٹ پر شہر جالندھر کے ایک ٹول بوتھ پر نظر آئے۔ وہ کار کی اگلی سیٹ پر کسی شخص کے ہمراہ بیٹھے تھے۔

ٹول بوتھ فوٹیج سے قبل انہیں ایک مرسڈیز میں دیکھا گیا تاہم کچھ گھنٹوں بعد انہوں نے گاڑی تبدیل کی۔ یہی نہیں نلکہ انہوں نے اپنے مذہبی لباس کو قمیض اور پینٹ سے تبدیل کیا جبکہ نیلے رنگ کی پگڑی اتار کر گلابی رنگ کی پہنی۔

پنجاب پولیس کے لیے امرت پال سنگھ کی گرفتاری ایک چیلنج بنتا دکھائی دے رہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ وہ ملک سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں