واشنگٹن : لاکھوں سال قبل گرنے والے شہاب ثاقب نے امریکی ریاست ایریزونا میں کتنا بڑا گڑھا کیا تھا؟
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں آج بھی وہ گڑھا موجود ہے جہاں آج سے لاکھوں سال قبل شہاب ثاقب گرا تھا۔
امریکی محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس گڑھے کو محفوظ بنانے اور عوام کی دلچسپی دیکھتے ہوئے اس مقام پر ایک عجائب گھر تعمیر کردیا جس میں شہاب ثاقب کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے بھی رکھے ہوئے ہیں جو عوام خرید سکتی ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس شہاب ثاقب کا بچا ہوا ایک اور ٹکڑا زمین کے قریب سے گزرنے کی تیاری کر رہا ہے جس کی وجہ سے سیارہ زمین پر بڑے پیمانے پر تباہی ہو گی اور زندگی کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔
ماہرین کے مطابق اگر شہاب ثاقب نے زمین کے قریب سے گزرتے ہوئے اپنا رخ بدلا تو زمین پر زندگی کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔
ماہرین کا کہن اہے کہ شہاب ثاقب ہر چھ برس بعد زمین کے قریب سے گزرتا ہے لیکن اگر یہ زمین سے ٹکرا جائے تو بڑے پیمانے پر تباہی ہوگی۔
واضح رہے کہ شہاب ثاقب در اصل عربی زبان کا لفظ ہے، شہاب کا معنیٰ ہے دہکتا ہوا شعلہ اور ثاقب کا معنیٰ سوراخ کرنے والا ہے۔