تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بابر اعظم کو کیسے آؤٹ کیا جا سکتا ہے؟

پاکستان کے مایہ ناز اور عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کو کیسے آؤٹ کیا جاسکتا ہے نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر نے گُر بتا دیا۔

اپنی دلفریب بلے بازی سے دنیا بھر میں دھاک بٹھانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی نمبر ایک بلے باز کو میچ کے دوران آؤٹ کرنا حریف ٹیموں کے لیے ہمیشہ سے درد سر رہا ہے لیکن اب نیوزی کے سابق اسٹار آل راؤنڈر نے مخالف ٹیموں کو بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کا گر بتا دیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

متحدہ عرب امارات میں کچھ روز بعد شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلیے اس وقت گرین شرٹس بابر اعظم کی قیادت میں یو اے ای میں موجود ہے اور ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار آل راؤنڈر اسکاٹ اسٹائرس نے بھی پاکستانی کپتان کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے بابر اعظم کو موجودہ دور کا نمبر ون بیٹر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں آؤٹ کرنا بولرز کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔

قومی کرکٹر کو آؤٹ کرنے کا گُر بتاتے ہوئے سابق کیوی کرکٹر نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے لیے بولرز کو خاص گیند کرنا پڑے گی کیونکہ ذرا سی بھی غلطی گیند کو باؤنڈری سے باہر لے جا سکتی ہے۔

اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ مجھے بابر اعظم کی کمزوریوں کو جاننے کے لیے گھنٹوں ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر اسٹائرس نے کہا کہ شاہین ایک باصلاحیت بولر ہیں، بھارت ہی نہیں تمام ٹیموں کے ٹاپ آرڈر بیٹر شاہین کے نہ کھیلنے پر خوش ہوں گے۔

سابق کیوی کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی کی غیر موجودگی میں دیگر ٹیموں کے ایشیا کپ جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں ہونے والے ایشیا کپ میں 28 اگست کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹاکرا ہوگا اس ہائی وولٹیج میچ کا دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو انتظار ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی بھارت کے خلاف 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

Comments

- Advertisement -