کینسر یا سرطان کو تیزی سے پھیلنے والا موذی مرض قرار دیا گیا ہے، جس کی اگر بروقت تشخیص نہ ہو تو انسان کی جان جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔
عام طور پر کینسر کی علامات اُس وقت ہی ظاہر ہوتی یا اس کی تشخیص اُس وقت ہوتی ہے جب سرطان جسم میں پھیل چکا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب کینسر کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ دوسرے یا تیسرے اسٹیج پر ہوتا ہے۔
کینسر کی اگر ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہوجائے تو انسان کو بروقت طبی امداد (آپریشن یا ادویات) دے کر اُس کی جان بچائی جاسکتی ہے مگر ایسا بہت کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔
کینسر کی ویسے تو بہت ساری اقسام ہیں مگر ڈاکٹر چھاتی کے سرطان کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں کیونکہ اس میں جان جانے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
عام طور پر ’بریسٹ کینسر‘ کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب وہ دوسری یا تیسری اسٹیج پر پہنچ چکا ہوتا ہے، اسی طرح دیگر طرح کے کینسر بھی تاخیر سے تشخیص ہوتے ہیں۔ کینسر کی تشخیص کے بعد اگرچہ ماہرین اس کے ہونے کی وجوہات بھی جان لیتے ہیں۔
کینسر کیا ہوتا ہے؟
سرطان یا کینسر جاندار کو لاحق ہونے والے ایسے امراض کا مجموعہ ہے جن کا تعلق بنیادی طور پر خلیات سے ہوتا ہے۔ جب جسم کے کچھ خلیات معمول (normal) کی رفتار سے اپنی نشو و نما جاری نہ رکھ پائیں اور تیزرفتاری سے اپنی تعداد اور جسامت میں اضافہ کرنا شروع کر دیں تو سرطان پیدا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: ہماری روزمرہ کی غذا میں شامل وہ چیز جو کینسر سے بچا سکتی ہے
ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں خلیات تقسیم ہونے کی رفتار مخصوص ہوتی ہے جس پر پہنچنے کے بعد یہ عمل رک جاتا ہے اور پھر خلیات مردار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
اس کے برعکس سرطان شدہ خلیات مستقل تقسیم ہوتے رہتے ہیں اور ان میں پروگرامی خلیاتی موت کا نظام بھی ناقص و ناپید ہوجاتا ہے۔ اور جب بڑھتے بڑھتے سرطان کے خلیات گروہ کی شکل میں ایک مجموعہ بنالیتے ہیں تو اس طرح ایک جسم وجود میں آنے لگتا ہے جس کو ورم (tumor) یا رسولی بھی کہا جاتا ہے۔
اس ورم کی وجہ سے اس کے اردگرد کے معمول کے خلیات پر بہت زیادہ دباؤ پڑتا ہے اور خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ طبی ماہرین جسم کے اندر ہونے والے زخم کو بھی کینسر کا ہی نام دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ڈاکٹرز نے خون کے کینسر کا جدید طریقہ علاج ڈھونڈ نکالا
جب جسم میں زخم یا سوجن ہوتی ہے تو متاثرہ خلیات اپنے اصل مقام سے علیحدہ ہوجاتے ہیں جس کے بعد یہ جسم کے دیگر اعضاء اور حصوں تک پہنچ جاتے ہیں یہی جسم میں سرطان پھیلنے کا اہم سبب ہے۔
کینسر کس طرح پھیلتا ہے؟
آپ نے اب تک کینسر پھیلنے کے بارے میں سُنا ہوگا مگر یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ درحقیقت یہ کس طرح اور انداز سے پھیلتا ہے۔ اس حوالے سے طبی ماہرین نے مختلف تحقیقی رپورٹ کا مشاہدہ کر کے تھری ڈی اینیمیٹڈ ویڈیو تیار کی تاکہ لوگوں کو اس حوالے سے آسانی کے ساتھ سمجھایا جاسکے۔
3D animation of cancer spreading. pic.twitter.com/zv0n89aACn
— MEDICAL SCIENCE (@medicalscienc) February 16, 2021
ویڈیو میں کینسر کو بنتے اور پھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھی بتانے کی کوشش کی گئی کہ سرطان کس طرح پھیپھڑوں تک پہنچ کر انہیں متاثر کرتا ہے۔