تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

چیمپئنز ٹرافی 2017 میں‌ محمد عامر نے بھارتی کھلاڑیوں کو کیسے دھول چٹائی؟

لاہور : قومی کرکٹر فاسٹ بولر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کو بھارت کےلیے ڈراؤنا خواب ثابت کرنے کا پلان بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی 2017 میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو بری طرح ناکام کرنے سے متعلق بتایا کہ مجھے معلوم تھا کہ روہت شرما کو ان سوئنگ بال کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے اسی لیے میں نے منصوبہ بنایا کہ پہلی دو بال میں ان سوئنگ نہیں کراؤں گا۔

میرے اس عمل سے روہت کو لگے گا کہ بال سوئنگ نہیں ہورہی اور پھر تیسری بال میں اندر کی جانب سوئنگ کردوں گا اور میرا یہ منصوبہ کامیاب رہا جبکہ ویرات کوہلی کو بھی آؤٹ سوئنگ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ویرات کا کیچ ڈراپ ہوا تو میں نے کوہلی کو پہلی بال ان سوئنگ کرائی جسے کوہلی نے مشکل سے کھیلا، پھر میں نے سوچا انہیں ان سوئنگ نہیں کراؤں گا لیکن اینگل خراب ہونے کی وجہ سے میری بال باہر سوئنگ ہوگئی جسے مخالف سمت میں کھیلنے کی کوشش ویرات شاداب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

یاد رہے کہ 2017 چیمپئنز ٹرافی میں بھارت پاکستان کے دئیے ہوئے 339 رنز کے ہدف میں 159 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور اس میچ میں محمد عامر نے بھارت ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما اور شنکھر دھون کو آؤٹ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -