اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

مرلی دھرن پاکستانی کرکٹرز کو میچ سے قبل کیسے ڈراتے تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

مرلی دھرن صرف سری لنکن ہی نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کا بڑا نام جن کی گھومتی گیندوں سے بڑے بڑے بلے باز خوفزدہ رہتے تھے لیکن وہ میچ سے قبل پاکستانی کرکٹرز کو بھی ڈراتے تھے۔

پاکستان کے سب سے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل کے پروگرام دی پویلین میں سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کے حوالے سے گفتگو میں کئی دلچسپ انکشافات سامنے آئے جس کو دیکھ اور سن کر لوگ یقیناً حیران رہ جائیں گے۔

پروگرام کے میزبان فخر عالم نے پینلسٹ سے پوچھا کہ مرلی دھرن کا پاکستان کرکٹرز کے ساتھ بڑا زبردست رویہ ہوتا تھا اس وقت کیا ہوتا تھا؟

- Advertisement -

سابق کپتان شعیب ملک نے اس سوال پر جو انکشاف کیا اس کے مطابق اس دور میں جب دونوں ٹیموں کے لیے میچ سے ایک روز قبل آفیشل ڈنر ہوتے تھے تو ایسا ہی پاک سری لنکا میچ سے ایک روز قبل بھی ہوتا تھا۔

شعیب ملک نے کہا کہ ان ڈنرز پر راؤنڈ ٹیبلز ہوتی تھیں جن کے گرد کھلاڑی بیٹھے ہوتے تھے تب اکثر مرلی دھرن اٹھ کر پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹیبل پر آتے اور انگلی سے پاکستانی بیٹرز کی طرف اشارہ کرتے کہ کل کے میچ میں تم، تم اور تم میری وکٹ بنو گے۔

ورلڈ کپ کے پہلے ہفتے میں ہی ریکارڈز کی بھرمار

اس موقع پر وسیم اکرم نے بھی دلچسپ واقعے کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور مرلی دھرن کے درمیان ایک غیر تحریر شدہ معاہدہ تھا۔ ایک دن مرلی نے مجھے سے کہا کہ وسیم بھائی ہم معاہدہ کرتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ مجھے باؤنسر نہیں کرنا میں نے کہا کہ ٹھیک ہے میں وکٹوں پر بال پھینکوں گا اور تم نے ہر بال پر شاٹ مارنے جانا ہے اسی طرح میں نے اس سے کہا کہ تم راؤنڈ دی وکٹ نہیں آنا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں