لاہور میں گزشتہ روز 6 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے وہ گھر میں ڈکیتی کے لیے کیسے داخل ہوئے اس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے 6 ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے تھے وہ کس روپ میں گھر میں داخل ہوئے اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 6 ڈاکو چند منٹ کے وقفے سے 2،2 کر کے گھر میں داخل ہوئے۔ پہلے جانے والے دو ڈاکو رنگ ساز بن کر بالٹی اٹھائے گھر میں داخل ہوتے ہیں جس کے چند منٹ بعد ان کے دو ساتھی بھی گھر میں جاتے دکھائی دیتے ہیں بعد ازاں کچھ دیر کے بعد مزید دو ڈاکو گھرکی طرف جاتے ہیں۔
اس حوالے سے متاثرہ ڈاکٹر عباد کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے خود کو رنگ ساز بتا کر ملازم سے دروازہ کھلوایا اور گھر میں داخل ہونے کے بعد تمام اہلخانہ کو ڈرائنگ روم میں بزور اسلحہ یرغمال بنایا تھا۔
لاہور : اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ، 6 ڈاکو مارے گئے
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی تھی اور مقابلے میں تمام 6 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ گھر کے تمام افراد محفوظ رہے تھے۔