تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کشتی سے گرنے والا شخص سمندر میں 2 دن کیسے زندہ رہا؟ ویڈیو سامنے آگئی

کرسمس کے موقع پر ایک 43 سالہ شخص کشتی سے سمندر میں گرا اور زندگی بچانے کے لیے گہرے پانی میں دو روز نیویگیشن مارکر سے لٹکا رہا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 43 سالہ ڈیوڈ سورس اپنی چھوٹی کشتی میں بحر اوقیانوس میں سفر کے لیے نکلا تھا اور کرسمس کے دن وہ اپنی کشتی سے سمندر میں گر گیا۔ اس کی کشتی برازیل کے ساحل کے قریب خالی تیرتی ملی جس کے بعد اس شخص کو لاپتہ قرار دے دیا گیا تھا۔

کشتی خالی ملنے کے بعد مذکورہ شخص کے اہلخانہ اور دوستوں نے اس کی تلاش شروع کردی اور اس کے لیے بحریہ کی مدد حاصل کی۔ دو روز کی تلاش کے بعد بالآخر ڈیوڈ کو شمالی ریو ڈی جنیرو سے دو ساؤ جواؤ دا بارا میں سمندر میں ایک ساتھی ماہی گیر نے تلاش کرلیا۔

ریسکیو کے بعد ڈیوڈ نے برازیلی میڈیا سے بات کرتے ہوئے خود پر دو روز میں بیتنے والی داستان بتائی۔

اس نے بتایا کہ وہ سمندر میں اکیلے کام کر رہا تھا جب وہ اپنی کشتی سے گرا۔ ڈیوڈ کے مطابق اس کے لیے شروع کے 10 منٹ انتہائی مشکل تھے کیونکہ اسے کھلے سمندر میں تیراکی میں مشکل پیش آ رہی اور اسے اپنی کشتی تک پہنچنا تھا۔

سورس نے بتایا کہ میں نے مدد کے لیے ادھر ادھر نظریں دوڑائیں تو دور کہیں مجھے نیویگیشن مارکر نظر آیا تو پھر میں نے کھلیے سمندر میں تیرنے کا خطرہ مول لینے کے بجائے اپنے زندہ رہنے کے تجربے کے بارے میں برازیل کے ایک نیوز پورٹل سے بات کی۔

اس نے بتایا کہ پورٹو ڈو ایکو نیویگیشن تک پہنچنے کے لیے اسے چار گھنٹے تک تیراکی کرنی پڑی۔ اس دوران مشکل پیش آنے پر میں نے اپنے کپڑے اتار دیے کیونکہ وہ پانی میں بھاری ہوکر تیراکی میں دشواری پیدا کر رہے تھے۔

دو دن تک کھلے سمندر میں نیویگیشن مارکر سے لٹک کر زندگی کو محفوظ رکھنے کی تگ ودو کرنے والا 43 سالہ ڈیوڈ اب مکمل طور پر صحت مند ہے۔

ڈیاگو سنجرمانو کے ٹویٹر پر شیئر کیے گئے ایک کلپ میں ڈیوڈ سورس کو نیویگیشن پول (سمندر میں جہازوں کو راستہ دکھانے اور جہازوں کو چٹانوں اور دیگر خطرات سے آگاہ کرنے) جس کو عرف عام میں بوائے بھی کہا جاتا ہے، کے اوپر لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اس ماہی گیر نے بنائی جس نے ڈیوڈ کو تلاش کیا۔

سانگرمانو نے اپنی ویڈیو میں لکھا کہ معجزہ، شمالی ریو ڈی جنیرو کے ساؤ جواؤ دا بارا میں ایک ماہی گیر سمندر میں بوائے سے لٹکتا ہوا پایا گیا۔ 43 سالہ ڈیوڈ سورس دو دن سے لاپتہ تھا اور اسے ایک دوست نے ڈھونڈ نکالا جو ماہی گیر بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -