تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سعودی وزیر صنعت کو یہ منصب کیسے ملا؟ دلچسپ انکشاف

سعودی عرب کے وزیر صنعت اور معدنی وسائل بندر الخریف نے اپنے وزیر بننے کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

سعودی عرب میں بندر الخریف کو 2020 میں وزیر صنعت ومعدنی وسائل مقرر کیا گیا اور وہ احسن طریقے سے اپنی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں، تاہم انہیں وزارت کیسے ملی اس کا دلچسپ انکشاف انہوں نے خود کیا۔

ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا  کہ وہ تعطیلات پر امریکا گئے ہوئے تھے جہاں انہیں ایوان شاہی سے ٹیلیفون آیا جس میں انہوں فوری طور پر جدہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

سعودی وزیر نے کہا کہ جب میں نے ٹیلیفون پر اتنی ایمرجنسی میں بلانے کی وجہ دریافت کی تو مجھے دوسری جانب سے کہا گیا  کہ انہیں اس بارے میں کچھ نہیں پتہ صرف آپ کو فوری جدہ پہنچنے کا کہا گیا ہے، تاہم میرے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ مجھے انتہائی اہم عہدہ سونپنے کے منتخب کر لیا گیا  ہے۔

انہوں نے آگے بتایا کہ ٹیلی فون پر ملنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فورا جدہ پہنچا جہاں سے براہ راست ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دفتر گیا انہوں نے میرا شاندار استقبال کیا اور مجھ سے کافی دیر تک صنعت کے حوالے سے گفتگو کی، میں نے انہیں چیلنجز اور اس حوالے سے درپیش معاملات کی باریکیوں کو بیان کر دیا۔ ولی عہد نے میری تمام باتوں کو انتہائی توجہ سے سنا اور مبجے بتایا  کہ جلد صنعت کو ایک الگ وزارت کا درجہ دیا جائے گا۔

بندر الخریف نے بتایا  کہ جب مجھے دوبارہ ولی عہد کے دفتر طلب کیا گیا، اس وقت میں یہ سوچ رہا تھا کہ مجھے شکریہ کے ساتھ خدا حافظ کا خط تھما دیا جائے گا، لیکن وہاں گیا تو ولی عہد نے یہ وزارت مجھے سونپتے ہوئے کہا کہ اس منصب کے لیے ہمیں آپ سے بہتر کوئی نہیں ملا۔

Comments

- Advertisement -