تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

یوکرین تنازع کیسے شروع ہوا؟ روسی جارحیت کا سبب جانیے

یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کی اصل وجہ روسی نواز سابق یوکرینی صدر وکٹوریا نوکووچ تھے جنہوں نے 2014 میں یورپی یونین سے معاہدہ توڑ دیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2014 میں یوکرین کے صدر وکٹوریا نوکووچ نے روس کی جانب جھکاؤ کے باعث یورپی یونین سے منسلک ہونے کا معاہدہ توڑ دیا تھا جس کے بعد شدید عوامی احتجاج شروع اور صدر وکٹوریا کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔

روس نواز صدر کی برطرفی کے بعد روسی افواج نے یوکرین پر حملہ کردیا اور کریمیا پر قبضہ کرلیا۔

جرمنی اور فرانس کی مصالحت سے 2015 ء میں یوکرین میں جنگ بندی ہوئی لیکن صورت حال کا کوئی سیاسی تصفیہ نہیں ہوسکا اور وقتاً فوقتاً جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

جنگ بندی کے کئی ماہ بعد روس نے یوکرین پر جنگی بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور مغربی ممالک کو بھی مورد الزام ٹھہرایا جب کہ یوکرین بھی روس کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا موجب قرار دیتا رہا۔

یوکرین تنازع: امریکی آبدوز روسی سمندری حدود میں داخل، ماسکو کا سخت جواب
یوکرین پر کشیدگی میں اضافہ : امریکی اور روسی صدور میں سنگین دھمکیوں کا تبادلہ

روسی نواز حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد یوکرین کی مغربی ممالک اور امریکا سے قربت بڑھی تو روس نے دوبارہ یوکرین کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔

Comments

- Advertisement -