ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

12 سال سے زائد عمر کے بچے ویکسینیشن کی تاریخ کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کے عمر کے بچوں کے لیے کورونا ویکسینیشن کی تاریخ حاصل کرنے کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اپنے 12 سال سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے توکلنا ایپ کے ذریعے تاریخ اور وقت لے سکتے ہیں۔

سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کی تاریخ اور وقت موجود ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ گھر کا سربراہ یا مذکورہ عمر کے افراد خود توکلنا میں ’کورونا ویکسین‘ کے آپشن پر کلک کر کے مناسب وقت اور مرکز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب: ویکسین نہ لگوانے والے غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

سعودی وزارت صحت نے 12 سے اٹھارہ سال کے عمر کے لیے فائزر ویکسین کی منظوری دے رکھی ہے۔

خیال رہے کہ مملکت میں منظوری سے قبل اس عمر کے لیے ویکسین کے تجربات کیے گئے جو مکمل طور پرکامیاب رہے اور بچوں کے لیے مفید ثابت ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں