کراچی : گرفتار منشیات فروش عرفان نے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والے کاروں میں چرس چھپا کر لائی جاتی ہے، کار میں باقاعدہ ایک فیملی بھی ساتھ ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل تھانے کی حدود سے گرفتار منشیات فروش عرفان کا اہم انکشافات پرمبنی ویڈیوبیان سامنے آگیا ، ملزم نے بتایا کہ خادم گوٹھ کارہائشی ہوں اوررکشہ چلاتا ہوں، معمار گوٹھ میں منشیات فروش نے پیسے کالالچ دیکرگروہ میں شامل کیا۔
عرفان کا کہنا تھا کہ گروہ نےکوئٹہ پشین اورکراچی میں مکینک ملازم رکھے ہوئے ہیں، مجھے کوئٹہ سے کراچی آنے والے کاریں ڈی اسمبل کاٹاسک دیا، فی کار ڈی اسمبل کرنے کے 25ہزار تک ملتے تھے۔
ملزم نے بتایا کہ دو گھنٹے میں پوری کارکھول کرواپس اسمبل کردیتاہوں، کوئٹہ پشین سے خصدارتک ایک کارتمام چوکیاں کراس کراتی ہے، کار میں باقاعدہ ایک فیملی بھی ساتھ ہوتی ہے، کاریں ناردرن بائی پاس کے گودام میں لائی جاتی ہیں۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ گودام سے پہلے فیملی کو اتار دیا جاتا ہے، کار میں چھپائی گئی من چرس کو باہر نکالا جاتا ہے اور منشیات کے پیکٹ لینے مختلف پارٹیاں آتی ہیں۔
یاد رہے ہفتے کے روز پولیس کارروائی کے دوران کارسےڈیڑھ کروڑمالیت کی7من چرس برآمدکی تھی ، منشیات کوئٹہ سےکراچی تک مختلف کاروں میں کیسےاسمگل جاتی تھی۔