تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چین کی سائنو فارم ویکسین کتنی موثر؟

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے چین سے منگوائی گئی سائنو فارم ویکسین کو کورونا وائرس کے خلاف 90 فیصد کارآمد قرار دے دیا۔

ایک بیان میں وزیر صحت نے کہا کہ سندھ میں کورونا ویکسینیشن 3 فروری سےشروع ہوگی، پہلے مرحلےمیں کوروناکیخلاف فرٹ لائن ورکرزکوویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے سائنو فارم ویکسین کو کورونا وائرس کے خلاف 90 فیصد تک موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کورنگی اسپتال،اربن ہیتھ سینٹرملیرمیں ویکسین لگائی جائےگی جب کہ قطر، جناح اسپتال، خالق ڈیناہال، لیاقت آباد اسپتال میں انتظام کیا جائے گا۔

عذراپیچوہو نے کہا کہ چلدڑن اسپتال اور اوجھا اسپتال میں بھی ویکسین لگانےکاانتظام کیا جائے گا، لمس جامشورو، ایم سی ایچ سینٹر شہید بینظیرآباد کو اے وی سی بنایا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ چین سےکوروناویکسین کی پہلی کھیپ لےکرپہنچ چکا ہے ، کورونا ویکسین کوای پی آئی کےمرکزی اسٹوریج سینٹر میں منتقل کیا جائے گا۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ گائیڈلائنزمدنظررکھتےہوئےویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائےگی، ویکسین کی منتقلی کے پلان کواین سی او سی حتمی شکل دےچکا ہے، وقت بچانے کے لئے سندھ ، بلوچستان اور جی بی کوویکسین طیاروں سےفراہم کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -