کراچی: گذشتہ تین ماہ کے دوران نظام ادائیگی میں کیا اتار چڑھاؤ آیا؟ اسٹیٹ بینک نے جائزہ جاری کردیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی تا مارچ انٹرنیٹ بینکاری صارفین کی تعداد9.3ملین ہوگئی جبکہ نو ماہ میں موبائل فون بینکاری صارفین 15.3 ملین ہوئے۔
اسی طرح برانچ لیس بینکنگ ایپ صارفین کی تعداد 48.4ملین تک جاپہنچی ساتھ ہی رواں مالی سال کے نو ماہ میں ای والٹس صارفین 1.6 ملین تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق راست اکاؤنٹ صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا اور صارفین کی تعداد 25.8ملین سےبڑھ کر29.2ملین ہوگئی، اسی عرصے کے دوران راست اکاؤنٹس سےٹرانزیکشن کی مالیت873ارب روپے ہوئی۔
مرکزی بینک کے مطابق پوائنٹ آف سیلز ٹرانزیکشن کاحجم سات فیصداورمالیت10فیصدبڑھی جبکہ ملک میں نصب اےٹی ایم کی تعداد بڑھ کرتقریباً17ہزار700ہو گئی۔