تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

سال 2023 میں ڈینگی، ملیریا، کانگو اور نیگلیریا سے کتنی اموات ہوئیں؟

محکمہ صحت سندھ نے مختلف بیماریوں کی سالانہ موازنہ رپورٹ جاری کردی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سال 2022 ملیریا کے 417213 کیسز رپورٹ ہوئے اور 24 اموات ہوئیں جب کہ محکمہ صحت کے بروقت اقدامات کی بدولت سال 2023 میں ملیریا کے 559515 کیسز میں سے صرف 2 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

سال 2022 میں ڈینگی کے 23274 کیسز اور 64 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ سال 2023 ڈینگی کے حوالے سے انتہائی خوش آئند رہا جس میں ڈینگی کے 2852 کیسز میں سے کسی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔

سال 2022 میں نیگلیریا سے 7 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ سال 2023 میں نیگلیریا سے سندھ بھر میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ نیگلیریا سے سال 2023 میں ایک شخص شفایاب ہوا اور 11 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

سی سی ایچ ایف کانگو وائرس کے گزشتہ سال 2022 میں 8 کیسز میں سے 7 ہلاکتیں ہوئیں۔ سال 2023 میں کانگو وائرس کے 5 مریضوں میں سے 2 کی ہلاکت ہوئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -