ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ قومی اسکواڈ کے کتنے کھلاڑی بھارت میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ہو چکا ہے تاہم اس کے صرف دو کھلاڑی بھارت کے دورے اور ایک کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئندہ ماہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے جب کہ تین کھلاڑی ریزرو کے طور رکھے گئے ہیں۔ تاہم اسکواڈ کے صرف دو کھلاڑی ہی بھارت کے دورے اور ایک وہاں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

کشیدہ حالات اور سیاسی وجوہات کی بنا پر روایتی حریف پاکستان اور بھارت سوائے آئی سی سی یا ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹ کے علاوہ 15 سال سے کوئی باہمی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے ہیں جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی آخری سیریز بھی 2012-13 میں بھارتی سر زمیں پر کھیلی گئی تھی۔ جس کے باعث قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت 15 رکنی اسکواڈ کے 13 کھلاڑی بھارت کا دورہ ہی نہیں کر سکے ہیں۔

- Advertisement -

تاہم موجودہ اسکواڈ میں جن دو کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کا تجربہ ہے ان میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور محمد نواز شامل ہیں۔

محمد نواز نے 2016 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے لیے پڑوسی ملک کا دورہ کیا تھا تاہم وہ اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

دوسرے کھلاڑی سلمان آغا نے لاہور لائنز اسکواڈ کے رکن کے طور پر بھارت میں چیمپئنز لیگ کا ایک میچ کھیلا تھا جس میں انہوں نے ڈولفن کے خلاف ایک میچ میں حصہ لیا تھا اور تین گیندوں پر صرف ایک رن ہی بنا پائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں