23.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم کراچی میں کتنی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے تیار؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکستان اپنی ہم خیال جماعتوں سے کراچی میں قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی کی 10 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے تیار ہو گئی ہے۔

اے آر وائی کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہم خیال جماعتوں کا اجلاس ہوا ہے جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 4 جبکہ سندھ اسمبلی کی 10 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

کراچی کی 10 صوبائی نشستوں پر ن لیگ، اے این پی اور جے یو آئی اپنے امیدوار نامزد کریں گی جب کہ ایک نشست پر جی ڈی اے کا امیدوار ہو گا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ کی صوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سکھر، نوابشاہ، میرپورخاص کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہوں گے، جن کی ایم کیو ایم حمایت کرے گی جب کہ سکھر، نوابشاہ، میرپورخاص اور ٹنڈوالہیار کی صوبائی نشستوں پر اتحادی جماعتیں، ایم کیو ایم امیدوار کی حمایت کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپورخاص، دادو، بدین کی نشستوں پر ن لیگ، جی ڈی اے میں ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہم خیال جماعتوں کی جانب سے آج اپنے امیدواروں اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان متوقع ہے۔ ایم کیوایم نے لیاری اور ملیر سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر تاحال اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن شیڈول کے مطابق 11 جنوری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری ہو گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں