14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

‘پنجاب سے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو 3،3 نشستیں ملیں گی’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ن لیگ ‏اور پی ٹی آئی کی3،3نشستیں ہوں گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ پنجاب میں ‏سینیٹ الیکشن میں ایک سیٹ مسلم لیگ ق کی ہوگی جب کہ کچھ نشستوں کااعلان توبلامقابلہ ‏ہوچکاہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حمزہ شہبازکاپنجاب میں کردارمجھےکچھ خاص نظرنہیں آتا یہ درست ‏ہےطویل عرصےتک کسی کوبھی جیل میں نہیں رکھاجاسکتا، نیب کی جانب سےکسی کومنطقی ‏انجام تک پہنچانےمیں وقت لگتاہے عوام فوری نتائج چاہتےہیں جس کی وجہ سےنتیجہ ‏پہلےاخذکردیاجاتاہے چاہتےہیں طویل عرصہ جیل میں نہ رکھیں کیس منطقی انجام تک پہنچائیں۔

- Advertisement -

فوادچوہدری نے کہا کہ مریم نواز مشہور ہیں کے بیان کامطلب پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں؟ ‏ہماراسیاسی المیہ یہ ہےکہ سیاسی جماعتیں نہیں شخصیات کودیکھاجاتاہے ہمارےیہاں منشورکونہیں ‏سیاسی شخصیات کوہی منشور سمجھا جاتا ہے، مریم نےکہیں نہیں بتایاوہ ایسا کیا کریں گے جو ‏گزشتہ30سال نہ کرسکے بلاول کوبھی دیکھ لیں بیانات سے کوئی پالیسی پتہ نہیں چلتی، عوامی ‏مسائل سےمتعلق بلاول اورمریم کی کیاپالیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں شفایت کیلئےوزیراعظم نےقدم اٹھایا تو اپوزیشن ‏نےوزیراعظم عمران خان کے اقدام کی مخالفت کی، 4سینیٹرزہیں جن کی نشاندہی ہوئی کہ یہ ‏پیسےدےکرسینیٹ میں آئے ہم نےچاروں سینیٹرز کا مؤقف جاننےکیلئےانہیں بلایاہے ‏ہمارامقصدہےسینیٹرزکامؤقف بھی لے لیا جائے پھر کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں