تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سال دو ہزار اکیس میں کتنی بار سورج وچاند کو گرہن لگیں گے؟

سال دوہزار بیس میں تین چاند گرہن اور دو سورج گرہن ہوئے، 2021 میں کتنے سورج وچاند گرہن ہوگا، کیا یہ پاکستان میں دیکھے جاسکیں گے یا نہیں؟ سائنسی ماہرین نے بتادیا۔

سال دوہزار اکیس میں سورج کو دو بار گرہن لگے گا جبکہ دو بار ہی چاند گرہن ہوگا، اس سال ہونے والے سورج گرہن میں سے صرف ایک ہی پاکستان میں دیکھا جاسکے گا، سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کوہوگا، یہ جزوی ہوگا۔

جزوی سورج گرہن ایشیا، افریقہ،یورپ،مغربی امریکا میں بھی دیکھا جاسکےگا، سال دوہزار اکیس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 4دسمبرکو ہوگا جو مکمل سورج گرہن ہوگا، یہ امریکا، جنوبی امریکا، پیسیفک،انٹارکٹکا میں دیکھا جاسکے گا۔

اسی طرح سال 2021 پہلا چاند گرہن 26 مئی کوہوگا جو مکمل چاندگرہن ہوگا، یہ آسٹریلیا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور شمالی
پیسیفک میں دیکھاجاسکےگا،دوسرا دوسراچاند گرہن19 نومبر کوہوگاجو جنوبی،مشرقی امریکا،آسٹریلامیں دیکھاجاسکےگا۔

یاد رہے کہ سال 2020 میں 10 جنوری،5 جون، 4 جولائی اور30 نمبر کو چاند گرہن ہوا تھا جبکہ سال2020 میں پہلا سورج گرہن21 جون دوسرا آج14 دسمبر ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -