جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

چندریان 3 نے کتنے اہداف حاصل کر لیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی خلائی مشن چندریان 3 نے چاند پر دو اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں جب کہ تیسرے پر کام جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس نے چاند کے جنوبی حصے پر 23 اگست کو لینڈنگ کی تھی وہ جنوبی قطب کی تصاویر بھیج رہا ہے، خلائی مشن نے تین میں سے دو اہداف کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں جب کہ تیسرے پر کام جاری ہے۔

بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اس حوالے سے اطلاعات شیئر کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ چندریان نے مشن کے تین اہداف میں سے دو حاصل کر لیے ہیں جن میں پہلا ہدف چاند کی سطح پر محفوظ اور سافٹ لینڈنگ تھا اور دوسرا روور کو چاند کی سطح پر اتارنا جس میں وہ کامیاب رہا۔

 

اسرو کے مطابق اب تیسرے ہدف یعنی سائنسی تجربے پر کام جاری ہے اور تمام پے لوڈ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

بھارت میں کئی ’’چندریان‘‘ پیدا ہو گئے!

لینڈر اور روور چاند کی ساخت کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اندرونی مشاہدات اور تجربات کریں گے۔ چندریان 3 چاند پر 14 دن تک کام کرے گا۔ چاند کا ایک دن زمین کے 14 دنوں کے برابر ہوتا ہے۔ یعنی یہاں 14 دن کا دن ہوتا ہے اور 14 دن کی رات ہوتی ہے۔ ایسی صورت حال میں پرگیان صرف ایک قمری دن تک فعال رہے گا۔ اس دوران روور پرگیان پانی، معدنی معلومات کی تلاش کرے گا اور وہاں زلزلے، گرمی اور مٹی کا مطالعہ کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں