منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

کے پی میں 6 ماہ میں کتنے دہشتگرد ہلاک وگرفتار کیے گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا میں رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک جب کہ 322 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے رواں سال صوبہ خیبر پختونخوا میں کارروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ایک ہزار 433 آپریشنز کیے گئے۔ 55 دہشتگرد حملوں کو ناکام بنا کر 124 دہشتگردوں کو ہلاک جب کہ 322 کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر کے پشاور کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔ محسن قادر، بیٹنی پڑاکئے، ٹیپو گل، ضرار گروپ، سنتا، ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ کے کمانڈرز اور ساتھیوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس کے علاوہ دھماکا خیز بارود کی اسمگلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی کے مطابق 18 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر تھی۔ ان میں سے 8 ہلاک جب کہ 10 کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 273 دہشت گرد حملوں میں 118 پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں