اشتہار

تہران سے کتنے ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال ایران کے دارالحکومت تہران سے 12 ہزار سے زائد افراد حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جائیں گے۔

ایرانی حج ووزٹنگ اتھارٹی کے سربراہ عباس حسینی نے کہا ہے کہ تہران سے 12 ہزار 520 افراد حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچیں گے۔

ان کے علاوہ 380 ملازمین بھی حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے جن کا تعلق ایرانی ادارہ حج ووزیٹر سے ہے۔

- Advertisement -

رواں برس حج کے ایام قریب آنے کے بعد سعودی حکام نے اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ جانے پر پابندی عائد کردی گئی، عمرہ یا حج پرمٹ رکھنے والے افراد کے علاوہ کسی شخص کو مکہ مکرمہ نہیں جانے دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق 15 مئی سے ایسا کوئی مقیم غیر ملکی جس کے پاس متعلقہ اداروں کے جاری کردہ مکہ جانے کا پرمٹ نہیں ہوگا، اسے مقدس شہر میں داخلے سے روکا جائے گا۔

امن عامہ کا کہنا ہے کہ حج 1444 ہجری کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کروانے کے لیے مکہ جانے والی چیک پوسٹوں پر پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر جانے کا اجازت نامہ نہیں ہوگا، اسے اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو واپس لوٹا دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں