تازہ ترین

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر فیس کتنی ہوگی؟

ریاض: سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی کہ کریڈٹ کارڈز سے رقم نکلوانے والوں سے فیس وصول کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی بینکوں میں میڈیا کمیٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل دعوے پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کریڈٹ کارڈ سے پانچ ہزار ریال یا اس سے کم رقم نکالنے پر اے ٹی ایم فیس چارج ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اگر کسی نے کریڈٹ کارڈ سے پانچ ہزار ریال یا اس سے کم رقم نکلوائی تو اس کی فیس زیادہ سے زیادہ 75 ریال چارج ہوگی، یہ فیس ایک مرتبہ کی ٹرانزیکشن پر وصول کی جائے گی۔

میڈیا کمیٹی کے مطابق اگر کسی نے کریڈٹ کارڈ سے 5 ہزار ریال سے زیادہ رقم نکالی تو اس سے فی ٹرانزیکشن 3 فیصد تک وصول کیے جائیں گے، فیس کی انتہائی حد 300 ریال تک ہوگی اس سے زیادہ فیس نہیں لی جائے گی۔

کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقم نکالنے پر مبینہ فیس سعودی عربین مانیٹر اتھارٹی (ساما) کی ہدایت پر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کریڈٹ کارڈ رکھنے والا اے ٹی ایم سے زیادہ سے زیادہ کریڈٹ کارڈ کی مجموعی حد تک 30 فیصد تک ہی کیش نکلوا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -