ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

پاکستان کا ہر شہری کتنے لاکھ کا مقروض ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کا ہر شہری کتنے لاکھ کا مقروض ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ کی دستاویز میں اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق قرض میں 8 ہزار 365 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان کا مجموعی قرض 71 ہزار 241 ارب روپے ہوگیا، اس طرح ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہے۔

مالی سال 2022-23 میں مجموعی ملکی قرض 62 ہزار 881 ارب روپے تھا تاہم اب ملکی مجموعی قرض جی ڈی پی کے 67.2 فیصد کے برابر پہنچ گیا ہے۔

- Advertisement -

مقامی قرض میں 8 ہزار 350 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد مجموعی مقامی قرض 47 ہزار 160 ارب روپے ہوگیا۔

بیرونی قرض 33 ہزار 62 ارب روپے ہوگیا جبکہ خالص حکومتی بیرونی قرض 21 ہزار 754 ارب روپے ہوگیا، پاکستان پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض میں 292 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کت بعد قرض 2 ہزار 332 ارب روپے ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق مقامی قرض میں سب سے بڑا حصہ وفاقی حکومت کے بانڈز کا ہے جس کی مد میں مقامی قرض 32 ہزار 793 ارب ہوگیا، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی مد میں مقامی قرض 28 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا ہے۔

پاکستان اجارہ سکوک کی مد میں مقامی قرض 4 ہزار 766 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ پرائز بانڈز کی مد میں مقامی قرض 345 ارب روپے ہوگیا، مقامی قرض میں فارن کرنسی لون 374 ارب روپے ہوگیا جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 84 ارب روپے قرض واجب الادا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں