چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ٹیلی تھون کےذریعے13 ارب روپے سے زائد امداد اکھٹی کی جس میں اب تک ساڑھے3 ارب روپے سے زائد موصول ہوچکےہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے پی ڈی ایم اے پنجاب آفس کا دورہ کیا اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سےمتعلق اجلاس کی صدارت کی۔
ڈی جی پروونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور ڈائریکٹر آپریشنز نے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو امدادی سرگرمیوں کےحوالے سے بھی بریف کیا گیا۔
ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ عمران خان نےٹیلی تھون کےذریعےسیلاب متاثرین کیلئےفنڈاکھٹےکیے پنجاب بینک اکاؤنٹ میں ڈیڑھ ارب روپےموصول ہوئے بینک آف خیبر میں 98 کروڑ، پی آئی ٹی بی کے ذریعے 93 کروڑ موصول ہوئے۔
چیئرپرسن نے کہا کہ امدادی رقوم کی وصولی کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر مرتب کیا جا رہا ہے پی ڈی ایم اے کی مدد سے امدادی رقوم مستحقین تک پہنچائی جائیں گی۔