تازہ ترین

بگ باس 16 کی میزبانی؛ سلمان خان کی فیس جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں‌ گے

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے مشہور ریئلٹی شو کے اگلے سیزن کی میزبانی کیلئے کتنا معاوضہ طلب کیا ہے جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے۔

بگ باس بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی ٹی وی شو میں سے ایک ہے جس میں ہر سال سیٹ سے لے کر شرکاء تک سب کچھ بدل جاتا ہے مگر میزبان بالی ووڈ کے سلوں میاں ہی رہتے ہیں، سلمان خان گزشتہ 13 سال سے بگ باس کے ساتھ منسلک ہیں۔

پچھلے تیرہ سالوں سے بگ باس کی میزبانی کرنے والے دبنگ خان ہی اگلے سیزن کی میزبانی بھی کریں گے، جس کی اداکار نے حال ہی میں ابوظہبی میں منعقدہ ایک ایوارڈ شو میں تصدیق کی تھی۔

بگ باس 15 کے لیے سلمان خان کو تقریباً 350 کروڑ روپے بطور فیس ادا کیے گئے، تاہم اس مرتبہ شو کی میزبانی کیلئے سلمان خان نے شو انتظامیہ سے معاوضہ میں تین گنا اضافہ کا مطالبہ کیا ہے، جس کے مطلب ہے کہ انہوں نے شو کی میزبانی کیلئے 1050 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے۔

سلمان خان کی جانب سے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بگ باس کے 16 ویں سیزن نے باضابطہ آغاز سے قبل ہی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے، ریئلٹی شو کب سے ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم کچھ رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 16 اکتوبر 2022 میں شروع ہو سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -