اشتہار

امارات میں دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے بیلنس معلوم کرنے پر آپ کو کتنا نقصان ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

یو اے ای میں اکاؤنٹ ہولڈر کسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے اپنا بیلنس معلوم کرے گا تو اس کے اکاؤنٹ سے ایک درہم چارجز کی مد میں کاٹا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو کسی اور بینک کے اے ٹی ایم سے اپنے اکاؤنٹ کا صرف بیلنس معلوم کرنا خاصا مہنگا پڑ سکتا ہے اور ان کے اکاؤنٹ سے اس کی فیس چارجز کی مد میں ایک درہم کی کٹوتی ہوگی جو کہ پاکستانی 71 روپے کے مساوی ہے۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات ابوظہبی میں بینکاروں کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ میں بیلنس دریافت کرنے کے لیے اسی بینک سے رجوع کریں جس میں آپ کا اکاؤنٹ ہے۔ کسی اور بینک کے اے ٹی ایم سے بیلنس دریافت کرنے کی صورت میں ایک درہم فیس چارج کی جائے گی۔

- Advertisement -

بینکاروں نے اکاؤنٹس ہولڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ کے اکاؤنٹ میں مناسب بیلنس نہ ہو اور آپ کسی اور بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانا یا بیلنس دریافت کرنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کو مہنگا پڑے گا۔ بہتر ہوگا کہ آپ اپنے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائیں یا بیلنس کے حوالے سے معلومات لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں