تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کروڑوں کی لاگت سے تیار سڑک کتنی غیر معیاری، ویڈیو دیکھیں

یو پی میں پونے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار سڑک اتنی غیر معیاری نکلی کہ ایک شخص نے ہاتھوں سے سڑکو کو اکھیڑ کر متعلقہ محکمے کی کرپشن ظاہر کردی۔

بھارت میں یو پی کے پیلی بھیت ضلع میں ایک شخص نے محکمہ کی بدعنوانی کو لوگوں کے سامنے عیاں کرنے کے لیے حال ہی میں 3.8 کروڑ کی لاگت سے تیار کی گئی سڑک کو اپنے ہاتھوں سے اکھیڑ دیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھگونتا پور کا ایک مقامی شخص اپنے ہاتھوں سے سڑک کی ایک کمزور تہہ کو چیر رہا ہے۔ کلپ میں اس شخص کو حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وہ اس ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرے جس نے عوام کے پیسے سے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے میں سڑک کی تعمیر کا ٹینڈر دیا گیا تھا اور سات کلومیٹر طویل سڑک پران پور کو ضلع بھگونتا پور گاؤں سے ملاتی ہے۔

ویڈیو میں جس طرح وہ شخص سڑک کو ہاتھوں سے اکھیڑ رہا ہے اس سے اس کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

 

اس حوالے سے دیہی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک اسسٹنٹ انجینئر شیلیندر چوہدری نے کہا کہ انتظامی حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی جس کے بعد انہوں نے اس مقام کا دورہ کیا اور غیر معیاری سڑک کی مرمت کروائی۔

ایک انڈین چینل نے اس حوالے سے رپورٹ کیا کہ مذکورہ نو تعمیر شدہ سڑک گزشتہ ہفتے ایک گاڑی کے بریک لگانے کے بعد ہی خراب ہوگئی ہے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ عوامی پیسے کو یوں برباد کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بنگلورو میں ایک نو تعمیر سڑک کا ایک حصہ صرف ایک دن بعد ہی دھنس گیا تھا۔ جنوبی بنگلورو میں اس سڑکی کی تعمیر کے لیے جننا بھارتی مین روڈ کو 6 کروڑ روپے کی لاگت سے اسفالٹ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -