تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کتنی عمر کا کھلاڑی کرکٹ کھیلے گا؟ آئی سی سی کا اہم فیصلہ

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے نے بین الاقوامی کرکٹ میں کھلاڑی کی کم از کم عمر 15 سال لازمی قرار دے دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی بین الاقوامی کرکٹ کے لیے کھلاڑی کی کم سے کم عمر 15 سال ہونا ضروری ہے۔

اس فیصلے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ فیصلہ تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ پر لاگو ہوگا اور اس فیصلے کے زیرِاثر مرد و خواتیں پلیئرز کے ساتھ ساتھ انڈر19 کے کھلاڑی بھی آئیں گے۔

آئی سی سی کے ایونٹس، باہمی سیریز اور انڈر 19 کھیلنے والے کھلاڑیوں کی عمر کی حد 15 سال مقرر کی گئی ہے۔ کسی رعایت کی صورت میں متعلقہ بورڈ پلیئر کی عمر کے حوالے سے آئی سی سی سے اپیل کر سکتا ہے جس میں کھلاڑی کا تجربہ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے دباؤ کی صلاحیت کو مدِنظر رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز پاکستان کے حسن رضا کے پاس ہے جنہوں نے 14 سال 227 دن کی عمر میں سنہ 1996 میں زمبابوے کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -