تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے باتھ روم کیسے استعمال کیا جائے؟ ماہرین کی اہم تجاویز

نیویارک: امریکا کے طبی ماہرین نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو دوسروں کے گھروں کے باتھ روم استعمال کرنے کا طریقہ بتادیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے دوسروں کے گھروں میں بطور مہمان جانے اور اُن کا باتھ استعمال کرنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔

ماہرین کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ’اگر آپ کرونا سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو کسی دوسرے گھر یا دفتر کا باتھ روم استعمال کرنے سے پہلے اُسے اچھی طرح سے ڈس انفیکٹ کرلیں‘۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس بیت الخلا کے پانی سے بھی پھیل سکتا ہے، انکشاف

ڈاکٹر لیزا یکرلے کا کہنا تھا کہ ’گھر کے لوگ ہوں یا باہر سے آئے ہوئے مہمان، دو لوگوں کے ٹوائلٹ استعمال کرنے کے درمیان کم از کم 30 منٹ کا وقفہ ہونا چاہیے’۔

انہوں نے بتایا کہ اگر باتھ روم میں کموڈ لگا ہے تو اُس پر ڈھکنا نہ ڈھیکیں، باتھ روم سے فارغ ہونے کے بعد ہاتھ اچھی طرح سے دھوئیں اور انہیں خشک کرنے کے لیے تولیہ کے بجائے ٹشو پیپر کا استعمال کریں۔

ڈاکٹر لیزایکرلے کا کہنا تھا کہ ’اپنے گھر یا کسی دوسرے کے باتھ میں جانے کے بعد اُن مقامات پر اچھی طرح سے جراثیم سے پاک کریں جہاں لوگوں کے ہاتھ لگتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیا گرم پانی پینے سے کرونا وائرس ختم ہوجاتا ہے؟

انہوں نے بتایا کہ ’موبائل فون سمیت دیگر تمام چیزوں کو باہر رکھ کر جائیں تاکہ اُن پر وائرس نہ لگ سکے،  اگر بیت الخلا جانے کا راستہ تنگ ہے تو دو لوگ ایک ساتھ نہ گزیں کیونکہ ایسی صورت میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -